امبانی کے بیٹے کی پری ویڈنگ تقریبات: جسٹن بیبر، فلمی ستاروں اور کرکٹرز کی شرکت

ایشیا کے امیر ترین شخص مکیشن امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات جاری ہیں۔ ان تقریبات میں جہاں فلمی ستارے اور کرکٹرز شریک ہو رہے ہیں وہیں کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر بھی خصوصی طور پر شادی کی تقریب میں پرفارمنس کے لیے بھارت پہنچے۔ جسٹن بیبر نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سنگیت کی تقریب میں جمعے کو پرفارم کیا۔ ان کی پرفارمنس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بارہ جولائی کو ہونا طے پائی ہے۔
#VOAUrdu #india #youtube #shorts #anantambani #prewedding

Пікірлер