ممبئی: چھ گھنٹوں میں 300 ملی میٹر بارش

بھارت کے شہر ممبئی میں چھ گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر سے زائد بارش نے نظامِ زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ سڑکوں پر پانی سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ بعض ریلوے ٹریکس پر ٹرین سروس بھی معطل کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شہر میں مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ ممبئی کے علاوہ بھارت کے شمالی اور مشرقی حصوں میں بھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Пікірлер