05 July 2024 JUMA Q&A session (List of Questions in Description) جمعہ سوال جواب نشست

1. [0:00] My sister, who is 24 years old, has received a promising marriage proposal. However, the boy works as a cashier at a bank, which involves dealing with interest-based transactions. Should we accept this proposal? We must also consider that finding a good match nowadays is very challenging. Proposals are infrequent, and those that do come often don't align well.
میری ہمشیرہ ، جس کی عمر 24 سال کی ہے ، کا ایک جگہ سے رشتہ آیا ہے۔ رشتہ بہت مناسب ہے۔ بس ، لڑکا بنک میں cashier کی جاب کرتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آیا کہ رشتہ کر دیا جائے؟ یا سودی معاملات کی وجہ سے نہ کر دی جائے؟ اس بات کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے کہ آج کل اچھا رشتہ ملنا بہت مشکل ہے۔ پہلے تو رشتے آتے ہی نہیں اور جو آتے ہیں جوڑ کے نہیں ہوتے۔
2. [2:01] If someone joins the Eid prayer in the second unit, either before or after the Ruku, how should they perform the additional three or six Takbeers while finishing the prayer?
مقتدی عید کی نماز میں دوسری رکعت کی رکوع سے پہلے یا رکوع کے بعد شامل ہو تو باقی نماز مکمل کرتے ہوئے اضافی تین یا چھ تکبیریں کیسے پوری کرے گا؟
3. [4:22] I am married to two women. How can I ensure fairness between them, especially since one of them refuses to cook?
میں نے دو شادیاں کی ہیں ، ان کے درمیان کیسے عدل قائم کیا جا سکتا ہے؟ کیونکہ ایک خاتون کھانا کھانے سے انکار کرتی ہے۔
4. [9:14] If a man and woman privately perform Nikah, invoking Allah Almighty as their witness, and then later confirm this in front of two adult witnesses, declaring that they are now married, does this constitute a valid marriage?
مرد اور عورت اکیلے میں اللہ تعالی کو گواہ بنا کے ایجاب و قبول کر لیں ، اور اس کے بعد دو بالغ گواہان کو سامنے اقرار کر دیں کہ ہم نے ایجاب و قبول کیا ہے اور اب ہم میاں بیوی کے رشتے میں ہیں ، تو کیا یہ نکاح ہو جائے گا؟
5. [11:04] How should the missed prayers of a deceased one be performed?
ہمارے پیارے کی وفات کے بعد اس کی قضا نمازیں ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
6. [11:54] I made a vow to fast for a month, and then observed some fasts during the month of Shawwal and few throughout the year, leaving fifteen fasts remaining. What would be the Kaffarah for these remaining fasts?
مَنّت کے روزے ایک مہینے کے مانے تھے ، شوال میں اور سال کے مختلف دنوں میں منت کی تیت سے روزے رکھ لیے تھے ، اب پندرہ باقی ہیں ، تو ان کا کفارہ کیا ہوگا؟
7. [14:31] The marriage lasted four years before ending in separation. Since then only the husband has been raising the daughter.
شادی ہوئی چار سال رہی اور علیحدگی ہو گئی ، ایک بیٹی ہے ، ماں نے پلٹ کے بیٹی کا پوچھا ہی نہیں اور باپ نے بیٹی کو پالا ، اور مجبوراً دوسری شادی کرنی پڑی کہ بیٹی کو ماں کا پیار مل سکے پر ایسے بھی نہیں ہوا۔ جس سے دوسری شادی کی وہ عورت اس شوہر کو بلکل پسند نہیں کرتی اور وہ شوہر اس بیوی سے کوئی اولاد بھی پیدا نہیں کرنا چاہتا ، اس بارے میں کیا حکم ہے؟ اس کی بیوی طعنہ یہ بھی دیتی ہے کہ شوہر نے اُس کے حق سے محروم رکھا ہوا ہے ، وہ اپنی بیٹی کو ماں کی طرح پالتا بھی ہے اور اپنی بیوی کی دیکھ بال بھی کرتا ہے۔
8. [16:26]
حجة الوداع کے موقعہ پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یا رسول اللہ دیکھیے کتنے لوگ مسلمان ہو گئے ، تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرف دو انگلیاں کی اور فرمایا کہ علی میری انگلی کو دیکھو ، وہ دیکھتے ہیں تو ان لوگوں میں کسی کی شکل اور تھی ، اور کسی کی اور۔ یہ واقعہ اہل تشیع بیان کرتے ہیں اور اہل السنہ کی کتابوں کا حوالہ دیتے ہیں۔ کیا یہ بات درست ہے؟
9. [19:40] What is the meaning of Wajib al-Wujood?
واجبُ الوجود کیا ہے؟
10. [22:55]
آخری زمانہ ہے ، وقت کم رہ گیا ہے ، سخت پابندیاں ہو رہی ہیں اور بڑی علاماتِ قیامت پوری ہو رہی ہیں ، احادیث نبویہ صلي الله عليه و سلم اپنی علامات کے ساتھ پوری ہو رہی ہیں ، جیسے کہ عربوں کی گمراہی ، مندروں کا افتتاح ، فلسطین کا جہاد ، یہودیوں ک ظلم وغیرہ ، ان تمام معاملات کی وضاحت فرما دیں۔
11. [32:47] Due to a natural disaster and the destruction of a Muslim town, several Muslim organizations collaborated to rebuild the settlement and estimated a requirement of thirty million Pakistani Rupees.
ایک مسلمان وادی میں بڑا حادثہ پیش آگیا ، کئی ساری مسلمان تنظیموں نے تخمینہ کیا کہ کتنا پیسہ اس بستی کو بسانے میں لگ جائے گا ، تو طے ہوا کہ تیس کروڑ چاہیے ، فلاحی تنظیم میں تجربہ کار اور عاملین شامل ہیں۔ اس فلاحی تنظیم نے سارے کیل کانٹے درست کر کے بستی کیلئے زکات اکھٹا کر رہی ہے ، اور تقریباً سو کروڑ نقد رقم اکٹھی جمع کرا دی ہے۔ اب اًس جمع شدہ زکات اور صدقے کے پیسے سے حادثے والی بستی کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ تیس کروڑ جو اندازہ کیا تھا وہ ہی لگ گیا۔ اب جو ستر کروڑ کی رقم بچی ہے کیا وہ لوگ جنہوں نے رقم جمع کرائی ہے ، وہ اپنی ذاتی استعمال میں لا سکتے ہیں؟ وہ لوگ اس کی دلیل یہ دیتے ہیں کہ قرآن میں آیا ہے "وَالْعملين عليها" ، جو لوگوں نے زکات کی رقم کو جمع کرنے میں اپنی محنت صرف کی ہے وہ اس زکات کے پیسے سے لے سکتے ہیں ، تو جن لوگوں نے گھر گھر جا کر چندہ جمع کیا ، اس کا کتنا فیصد ان کارکُنان کو ملے گا؟
12. [40:59] My father passed away, leaving behind three sons, four daughters, and a wife. His estate includes two houses and a shop.
والد صاحب کا انتقال ہو گیا ، ورثاء میں تین بیٹے ، چار بیٹیاں اور ایک بیوی ہے۔ والد کی ملکیت میں دو گھر اور ایک دکان ہے ، میراث کی تقسیم کس طرح ہوگی اور والد کی ماہنامہ پینشن کس کو ملے گی؟

Пікірлер: 17

  • @mansoor2377
    @mansoor23775 күн бұрын

    جزاکم اللہ خیرا مفتی صاحب

  • @Xoundz
    @Xoundz6 күн бұрын

    جزاک اللّہ واحسن الجزاء فی الدارین ❣️ اللہ کریم آپ سے راضی ہو ❣️

  • @salmankayani9169
    @salmankayani91696 күн бұрын

    ❤❤❤

  • @waqastanoli8271
    @waqastanoli82716 күн бұрын

    MASH ALLAH.. Thanks for sharing... JZAK ALLAH!❤

  • @mudsr
    @mudsr6 күн бұрын

    اللهم صل وسلم دآئما ابدا علي حبيبك خير الخلق كلّهم ❤❤❤❤❤❤

  • @mudsr
    @mudsr6 күн бұрын

    اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد ❤❤❤❤

  • @muhammadriaz1128
    @muhammadriaz11286 күн бұрын

    ماشاءاللہ بہت خوب

  • @yasincomps2056
    @yasincomps2056Күн бұрын

    Admin sb please fix sound issue in microphone

  • @SeeratVideo

    @SeeratVideo

    Күн бұрын

    آپ نے جو فتویٰ بھیجا ہے وہ مفتی صاحب کو بھجوا دیا گیا ہے۔

  • @yasincomps2056

    @yasincomps2056

    Күн бұрын

    @@SeeratVideo jazakallah khaira ❤️ 🙏

  • @Nasirhzarvi-le7ys
    @Nasirhzarvi-le7ys6 күн бұрын

    شادی نہیں ہورہی اور مسلسل گناہوں کی زندگی

  • @moosazafar9076
    @moosazafar90766 күн бұрын

    کیا کہا کہ لڑکا شیعہ ہے اور بینک میں کیشئیر ہے؟ یا کچھ اور کہا؟ کچھ آواز سمجھ نہیں آئی

  • @SeeratVideo

    @SeeratVideo

    5 күн бұрын

    لڑکا بنک میں کیشئر ہے

  • @user-zh1uy2wn3e
    @user-zh1uy2wn3e6 күн бұрын

    Ap achy insaan nai hn

  • @SeeratVideo

    @SeeratVideo

    5 күн бұрын

    اس کا فیصلہ تو اللہ نے کرنا ہے، آپ کو یہ اختیار کس نے دیا ہے؟ اللہ کا خوف کریں اور اپنے الفاظ کا حساب قیامت کے دن دینے کا بھی خیال کریں۔

  • @Raza.Karachvi

    @Raza.Karachvi

    5 күн бұрын

    @@SeeratVideo اِنسان اشرف المخلوقات ھے اور عقل کی کسوٹی پر سامنے والے کو جانچ سکتا ھے، جو براھے اسے برا ھی کہیں گے

  • @SeeratVideo

    @SeeratVideo

    5 күн бұрын

    آپ اپنی “عقل” کی کسوٹی پر الزامات لگاتے رہیں، مر کر اللہ کو جواب دینے کے لئے بھی تیار رہیں اور قیامت کے دن الزامات لگانے اور کسی کے کردار کے بارے میں رائے دینے کو اللہ کے سامنے ثابت کیجئے گا اور چونکہ آپ بالکل ثابت نہیں کر سکیں گے کیونکہ آپ اپنی “عقل” کی کسوٹی کو استعمال کر رہے تھے تو اپنے تمام اعمال ضائع ہونے کا انتظار کریں۔ آپ کی طرح جو لوگ بھی ایسے کمنٹ کرتے ہیں ان کو یہ احساس دلانے کے لئے کمنٹ کیا ہے اور اگر اس پر بھی اللہ کا خوف نہ آیا تو پھر انتظار کریں

Келесі