SWEN Cricket League on Dunya News UK | Everyone excited about the SWEN Two Days League Test Final

سوین کرکٹ لیگ کا افطار ڈنر
لندن، سوین کرکٹ لیگ نے منگل 26/3/24 کو ایسٹ لندن کے ایک مقامی ریسٹورانٹ الفرڈ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ تقریب کی کوریج الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے کی جبکہ تلاوت کلام پاک اور دعا کی سعادت فضل الرحمن نے حاصل کی۔
میزبان ابرار میر صدر SWEN نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور SWEN کے آئندہ سیزن 2024/25 کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مختار محسن کو نائب صدر سوین اور رانا عرفان کو سوین کوآرڈینیٹر ساؤتھ ویسٹ لندن کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوین لیگ ایشین نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کریگی تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بری صحبت سے بچانے اور صحتمند ماحول دینے میں کامیاب ہوسکیں۔
سلیم یاسین پیٹرن انچیف SWEN نے SWEN کے لیے اپنی سپانسر شپ کا اعلان کیا اور آنے والے دنوں میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی امید ظاہر کی۔ عدیل رفیع سیکریٹری SWEN نے سوین افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سوین کرکٹ لیگ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ ندیم احمد ڈائریکٹ ABS نے بھی SWEN کی ترقی کے لیے اپنا تعاون کا یقین دلایا۔ SWEN کے نائب صدر مختار محسن نے SWEN کی معیاری کرکٹ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ کاشف نقوی نائب صدر SWEN نے تقریب کی نظامت کی جبکہ رانا عرفان سوین کوآرڈینیٹر ساؤتھ ویسٹ لندن اور غازی علی سوین کوآرڈینیٹر ویسٹ لندن نے SWEN کے لیے اپنی غیر مشروط حمایت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نجیب احمد کپتان شین ماس، بلال اقبال نائب کپتان لیجنڈز کلب، حیدر علی کپ کپتان پرنس کلب، شہباز خان کیپٹن مارش کلب، فضل رحمان، عدنان حفیظ، نادر رشید امپائر، کبیر شاہ امپائر، سلیم صابری، فرخ شمسی، حسان رحمان، آیان محمود، صوبان محمود، ولی احمد اور وسیم خان نے تقریب میں شرکت کی اور افطار ڈنر سے لطف اندوز ہوئے اور شاندار SWEN کرکٹ لیگ کے نئے اور شاندار سیزن میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
#dunyatv #pcb #ecb #eastlondon #salimyasin #adeelrafi #mukhtarmohsin #kashifnaqvi #ghaziali #ranaarfan

Пікірлер: 1

  • @waliahmed5259
    @waliahmed52593 ай бұрын

    Good 👍

Келесі