Course: Iqbal Ki Taweel Nazmain | Saqi Namah | ساقی نامہ | Prof. Dr. Moeen Nizami

#allamaiqbal #iqbalpoetry #iqbal #poetry #poem #urdupoetry #saqinamah
Course: Iqbal Ki Taweel Nazmain | Saqi Namah | ساقی نامہ | Prof. Dr. Moeen Nizami
کورس - اقبال کی طویل نظمیں - عمومی تعارف و تشریحی گفتگو
علامہ اقبال کو طویل نظمیں لکھنے میں خصوصی مہارت حاصل تھی۔ ان کی طویل نظمیں اپنی گوناگوں فکری اور فنی خصوصیات کی بنا پر اقبالیات کے قارئین کے لیے ہمیشہ باعثِ کشش ثابت ہوئی ہیں، بلکہ ماہرین بھی اکثر اقبال کی کسی طویل نظم کو ہی ان کی بہترین نظم قرار دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ کہ ہر طویل نظم میں اقبال نے اپنے افکار کے بہترین عناصر یکجا کردیے ہیں اور فن کی بلندیوں تک رسائی حاصل کی ہے۔ اقبالیات کے طالب علم کے لیے ان نظموں کا مطالعہ ناگزیر ہے۔
انٹرنیشنل اقبال سوسائٹی نے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے اشتراک سے علامہ اقبال کی طویل نظموں پر ایک کورس کا اہتمام کیا ہے۔ اس
کورس میں اقبال کی طویل نظموں کا عمومی تعارف اور تشریحی گفتگو ہو گی۔ نظمیں اور اساتذہ کرام کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
شکوہ - جواب شکوہ | ڈاکٹر فاطمہ فیاض
شمع اور شاعر | ڈاکٹر شعیب احمد
خضر راہ | ڈاکٹر فاطمہ فیاض
مسجد قرطبہ | احمد جاوید صاحب
ذوق و شوق | ڈاکٹر انجم طاہرہ
طلوع اسلام | ڈاکٹر بصیرہ عنبرین
ساقی نامہ | ڈاکٹر معین نظامی
ابلیس کی مجلس شوریٰ | ڈاکٹر محمد نعیم ورک
Media Team,
International Iqbal Society
www.iqbal.com.pk

Пікірлер: 15

  • @qasimjoyia3890
    @qasimjoyia38902 ай бұрын

    اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ سر جی ماشاءاللہ

  • @jahanarasaleem6687
    @jahanarasaleem66874 ай бұрын

    ماشاءاللہ بہت عمدہ طریقے سے ساقی نامہ کی تشریح کی اس کی فننی خوبیوں سے روشناس کرایا اور اسکی فکر پر روشنی ڈالی ،بہت شکریہ ❤

  • @zainshafiq554
    @zainshafiq554 Жыл бұрын

    شکرالحمدللہ کافی عرصہ بعد ڈاکٹر صاحب کو دیکھا

  • @abdulhaleem7815
    @abdulhaleem781510 ай бұрын

    Lots of love and appreciation from Chennai (Madras), India. May Allah bless the organizers and Prof. Dr. Moeen Nizami saheb for his meticulous lecture. May Allah widen our wisdom and grant us beneficial knowledge. Ameen

  • @shqamar4532

    @shqamar4532

    9 ай бұрын

    What do you do sir, so strange that you watch moeen Nizami,s sahib from madras a far away place, I'm very much impressed by your interest, I'm looking for moeen Nizami Sahib's lecture for long time today I have found him after All, but your interest and love for his lectures is remarkable, thanks 🙏

  • @MuhammadAli-mg1nm
    @MuhammadAli-mg1nm11 ай бұрын

    Alhammdulillah.... thank you honorable teacher

  • @liaqatali-lb1tt
    @liaqatali-lb1tt9 ай бұрын

    Dr, Sahab zabardast, Khamosh samnadur ki tarah bayan main rawangi awar bayan se jaisay phool jarh rahay hain, Really I am deeply impressed.

  • @AseaSafdar-bq4lb
    @AseaSafdar-bq4lb Жыл бұрын

    Allah bless you and your teams

  • @sabiyariyaz4887
    @sabiyariyaz488710 ай бұрын

    thank you prof sahib

  • @ShumailDar
    @ShumailDar9 ай бұрын

    ❤Sharaba (ko*an) phir pila Saqiya❤Saww

  • @shqamar4532
    @shqamar45329 ай бұрын

    استاد محترم KZread پر بار بار آپ کو تلاش کیا مایوسی ہوئی اور شدید ترین ہوئی ، ہمارے جیسے لوگوں کے لئے آپ سے کسب فیض کا صرف یہی ایک ذریعہ تھا تھک ہار کر آپ سے ملاقات اور آپکی صحت و زندگی کی بے پناہ دعائیں کیں اور آج آپ کو ساقی نامہ کی تشریح کرتے ہوئے پایا تو اپنی دعاؤں کی قبولیت کا یقین آگیا ، شکر ہے کہ آپ سے درس لینے کی امید نظر آرہی ہے ، خدا تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ عمر طویل عطاء فرمائے اور ہم آپ سے دور بیٹھ کر کسب فیض کرتے رہیں آمین ثم آمین 💖، بہت التجا ہے کہ سکرین کے دوسری طرف اپنے طالب علموں کو بالکل نظر انداز نہ کریں اور مسلسل سکرین پر جلوہ افروز ہوتے رہیں

  • @shahbaziqbal8057
    @shahbaziqbal8057 Жыл бұрын

    یہ کورس کب تک ہے اور اس میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں

  • @enoughnow0002
    @enoughnow0002 Жыл бұрын

    یہ کورس کب تک ہے اور اس میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں

  • @princeletter

    @princeletter

    11 ай бұрын

    Aap online course Kay lecture nasal Kat saktay hai

  • @muhammadmuzafarkhan6084

    @muhammadmuzafarkhan6084

    9 ай бұрын

    یہ لیکچر کورس مکمل ہونے کے بعد یوٹیوب پر اپلوڈ کیے گئے ہیں ان میں شمولیت کی تاریخ بہت پہلے گزر چکی۔ اور فیس غالباً دس ہزار روپے تھی، آیندہ ایسے کورسز میں شمولیت کے لیے اقبال انٹرنیشنل سوسائٹی کا واٹس ایپ گروپ جوائن کر لیں، اس کا لنک ان کے فیس بک اکاؤنٹ سے مل جائے گا

Келесі