Siddique - Allama Iqbal صدّیقؓ

Please SUBSCRIBE, LIKE, SHARE, COMMENT.
/ @cafeurdu
Siddique (Abu Bakr) - By Allama Iqbal
صدّیقؓ
بانگ درا
(علامہ اقبالؔ)
اک دن رسول پاکؐ نے اصحابؓ سے کہا
ديں مال راہ حق ميں جو ہوں تم ميں مالدار
ارشاد سن کے فرط طرب سے عمرؓ اٹھے
اس روز ان کے پاس تھے درہم کئی ہزار
دل ميں يہ کہہ رہے تھے کہ صديقؓ سے ضرور
بڑھ کر رہے گا آج، قدم ميرا راہوار
لائے غرض کہ مال، رسول امیںؐ کے پاس
ایثار کی ہے دست نگر ابتدائے کار
پوچھا حضورؐ سرور عالم نے، اے عمر!
اے وہ کہ جوش حق سے ترے دل کو ہے قرار
رکھا ہے کچھ عيال کي خاطر بھی تو نے کيا؟
مسلم ہے اپنے خویش و اقارب کا حق گزار
کی عرض، نصف مال ہے فرزند و زن کا حق
باقی جو ہے وہ ملت بیضا پہ ہے نثار
اتنے میں وہ رفیق نبوت بھی آگيا
جس سے بنائے عشق و محبت ہے استوار
لے آيا اپنے ساتھ وہ مردِ وفا سرشت
ہر چیز، جس سے چشمِ جہاں میں ہو اعتبار
مِلکِ یمین و درہم و دینار و رخت و جنس
اَسپ قمر، سم و شتر و قاطر و حمار
بولے حضورؐ، چاہیئے فکر عيال بھی
کہنے لگا، وہ عشق و محبت کا راز دار
اے تجھ سے ديدہِ مہ و انجم فروغ گير
اے تیری ذات باعثِ تکوین روزگار
پروانے کو چراغ ہے، بلبل کو پھول بس
صديقؓ کے ليے ہے خدا کا رسول، بس
#urdu #urdupoetry #ghazal #urdushayari #shayari #hindipoetry #hindisong #hindishayari #allamaiqbal #iqbalpoetry

Пікірлер

    Келесі