Mehdi Hassan sings Hafeez Hoshiarpuri ’s Ghazal محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے

مہدی حسن -غزل گایکی
کلام ۔ حفیظ ہوشیارپوری
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے
تری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے
میں اکثر سوچتا ہوں پھول کب تک
شریک گریۂ شبنم نہ ہوں گے
ذرا دیر آشنا چشم کرم ہے
ستم ہی عشق میں پیہم نہ ہوں گے
دلوں کی الجھنیں بڑھتی رہیں گی
اگر کچھ مشورے باہم نہ ہوں گے
زمانے بھر کے غم یا اک ترا غم
یہ غم ہوگا تو کتنے غم نہ ہوں گے
کہوں بے درد کیوں اہل جہاں کو
وہ میرے حال سے محرم نہ ہوں گے
ہمارے دل میں سیل گریہ ہوگا
اگر با دیدۂ پر نم نہ ہوں گے
اگر تو اتفاقاً مل بھی جائے
تری فرقت کے صدمے کم نہ ہوں گے
حفیظؔ ان سے میں جتنا بد گماں ہوں
وہ مجھ سے اس قدر برہم نہ ہوں گے
حفیظ ہوشیارپوری

Пікірлер: 1

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah22616 ай бұрын

    محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے تری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے میں اکثر سوچتا ہوں پھول کب تک شریک گریۂ شبنم نہ ہوں گے ذرا دیر آشنا چشم کرم ہے ستم ہی عشق میں پیہم نہ ہوں گے دلوں کی الجھنیں بڑھتی رہیں گی اگر کچھ مشورے باہم نہ ہوں گے زمانے بھر کے غم یا اک ترا غم یہ غم ہوگا تو کتنے غم نہ ہوں گے کہوں بے درد کیوں اہل جہاں کو وہ میرے حال سے محرم نہ ہوں گے ہمارے دل میں سیل گریہ ہوگا اگر با دیدۂ پر نم نہ ہوں گے اگر تو اتفاقاً مل بھی جائے تری فرقت کے صدمے کم نہ ہوں گے حفیظؔ ان سے میں جتنا بد گماں ہوں وہ مجھ سے اس قدر برہم نہ ہوں گے حفیظ ہوشیارپوری

Келесі