مطالعہ پاکستان:محمد خان جونیجو کا دور حکومت Period of Muhammad Khan Junejo 1985 to 1988

اس ویڈیو میں إھمد خان جونیجو کے دور حکومت کے اہم واقعات کا بیان ہے۔ دلچسب اور آسان زبان میں ۔محمد خان جونیجو کا دور حکومت
۱۹۸۵ تا ۱۹۸۸
ڈاکٹر محمد نصیر کیانی
ضیاء الحق کے دور کی آئینی ترمیم کے اثرات
جنرل ضیاء الحق نے اپنے دور میں آئین میں ترامیم کر کےپارلیمانی نظام حکومت کی روح کو بدل کر صدارتی نظام کے قریب کر دیا
پارلیمانی نظام میں اختیارات وزیراعظم کے پاس ہوتے ہیں جبکہ صدارتی نظام میں اختیارات صدر کے پاس ہوتے ہیں
ضیاء الحق کے دور میں اختیارات صدر کے پاس تھے
۱۹۸۵ کے عام انتخابات
۱۹۸۵ ء میں غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات ہوئے
۲۳ مارچ ۱۹۸۵ کو قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوا
ضیاء الحق نے اس اجلاس میں آئندہ پانچ سال کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا
محمد خان جونیجو کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب کیا گیا
محمد خان جونیجو کے دور حکومت کے اہم واقعات
مارشل لا کا خاتمہ
مسلم لیگ کا قیام اور محمد خان جونیجو کا بطور صدر مسلم لیگ انتخاب
محمد خان جونیجو کے غیر ملکی دورے
محمد خان جونیجو کے دور میں ترقیاتی کام
سانحہ اوجڑی کیمپ
جہاد افغانستان
جنیوا معاہدہ
محمد خان جونیجو کی حکومت کی برطرفی
مارشل لا کا خاتمہ
محمد خان جونیجو نے بطور وزیراعظم عہدہ سنبھالاتو مارشل لاء کو ختم کرنے کی کوشش شروع کردی
مارشل لاء کے خاتمے کے لیے سینٹ، قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں سے قراردادیں پاس کی گئیں
۳۰ دسمبر ۱۹۸۵ کو ملک سے مارشل لا ء اٹھا لیا گیا
مسلم لیگ کا قیام اور محمد خان جونیجو کا بطور صدر مسلم لیگ انتخاب
قومی اسمبلی غیر جماعتی بنیادوں پر بنی تھی اس میں تمام اراکین کاکسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہ تھا اس لیے ان کے اندر کوئی نظم و ضبط نہیں تھا۔ قومی اسمبلی میں نظم و ضبط پیدا کرنے کے لیے ایک سرکاری پارلیمانی پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
جنوری ۱۹۸۶ ء میں اس پارلیمانی پارٹی کو مسلم لیگ کا نام دے دیا گیا ۔ محمد خان جونیجو کو اس مسلم لیگ کا صدر منتخب کر لیا گیا۔
محمد خان جونیجو نے مسلم لیگ کا صدر منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ کو ملک بھر میں پھیلانا شروع کر دیا ۔ صوبائی وزرائے اعلیٰ کو مسلم لیگ کا صوبائی صدر منتخب کر لیا گیا۔
مسلم لیگ کو ملک بھر میں پھیلانے کے لیے نچلی سطح پر پرائمری مسلم لیگ کے نام سے ممبر سازی کی گئی اس طرح مسلم لیگ ملک کے کونے کونے میں پہنچا دی گئی۔
محمد خان جونیجو کے غیر ملکی دورے
محمد خان جونیجو نے مارشل لا ء کے خاتمے کے لیے کوشش کی جسے دنیا کے جمہوری ممالک نے بہت پسند کیا۔کئی ممالک نے انہیں اپنے ملک کے دوروں کی دعوت دی
محمد خان جونیجو نے ۱۹۸۶ء میں ترکی، جرمنی اور امریکہ کے کامیاب دورے کیے۔ ان دوروں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی اور کئی معاہدات پر دستخط کئے گئے
محمد خان جونیجو کے دور میں ترقیاتی کام
محمد خان جونیجو کے دور میں بہت سے ترقیاتی کام کیے گئے جن میں شامل ہیں
سات مرحلہ ہاؤسنگ سکیم
پانچ نکاتی ترقیاتی پروگرام
تعلیمی شرح میں اضافے کے منصوبے
ملک کی اجتماعی ترقی کے لیے منصوبے
۱۰ اپریل ۱۹۸۸ کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگھم پر اوجڑی کیمپ کے مقام پر قائم ایک اسلحہ ڈپو میں اچانک آگ بڑھک اٹھی ۔ اس واقعہ میں بہت سے شہری ہلاک ہو گئے اس حادثہ میں جونیجو حکومت کے ایک وزیر خاقان عباسی مزائیل لگنے سے شہید ہو گئے
اس واقعہ کی تحقیق کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی لیکن اس نے کیا وجوہات تلاش کیں اس کے بارے میں آج تک معلوم نہیں ہو سکا
جہاد افغانستان
روسی حملہ نے افغانستان میں جنگ کی صورت حال پیدا کردی تھی یہ جنگ پچھلے دس سال سے جاری تھی ۔ تیس لاکھ سے زائدافغان مہاجرین پاکستان آگئے ۔ امریکہ اور نیٹو فورسز نے پاکستان کو فرنٹ لائن سٹیٹ بنا دیا یوں پاکستان بھی اس جنگ میں شریک ہو گیا ہزاروں لوگ دنیا بھر سے جہاد کے نام پر افغانستان پہنچنے لگے ۔
محمد خان جونیجو کے دور میں روسی قوت افغانستان میں کمزور ہوتی چلی گئی اور بالآخر روس افغانستان چھوڑنے پر مجبور ہو گیا یوں افغان جہاد اختتام پذیر ہوا لیکن اس کے اثرات آج تک پاکستان پرپڑ رہے ہیں
اپریل ۱۹۸۸ میں امریکہ اور روس کے درمیان جنیوا کے مقام پر ایک معاہدہ ہوا۔ پاکستان کے وزیر اعظم محمد خان جونیجو نے اس معاہدہ کے لیے بھرپور کوشش کی اور اس معاہدہ پر ایک شریک کی حیثیت سے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں روس نے اپنی فوجیں افغانستان سے نکال لیں
محمد خان جونیجو کی حکومت کی برطرفی
محمد خان جونیجو اور صدرِ مملکت ضیاء الحق کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ان اختلافات کی بڑی وجوہات اوجڑی کیمپ کے حادثے کی انکوئری رپورٹ اور جنیوا معاہدہ بیان کی جاتی ہیں ۔ آئینی ترامیم کے نتیجے میں صدر کو وسیع اختیارات حاصل تھے۔ ان اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے محمد خان جونیجو کی حکومت اور ان کی کابینہ کو ۲۹ مئی ۱۹۸۸کو برطرف کر دیا یوں پاکستان کی تاریخ کا ایک اور دور اختتام کو پہنچا
Period of Muhammad Khan Junejo as prime Minister of Pakistan

Пікірлер: 2

  • @irfanullah6630
    @irfanullah663011 ай бұрын

    great work

  • @SharaizKhan-cx2yg
    @SharaizKhan-cx2yg20 күн бұрын

    😂😂😂😂😂

Келесі