Zia Period تاریخ پاکستان۔جنرل ضیاءالحق کا دور حکومت 1977تا 1988۔ کیا کچھ ہوا آئیے جانیں اور سمجھیں

۱۹۷۷ ء کے انتخابات
۷ مارچ ۱۹۷۷ کو پاکستان میں عام انتخابات ہوئے ۔ جس میں ایک طرف ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی تھی جبکہ دوسری طرف بہت سے سیاسی پارٹیوں کا اتحاد تھا جس کا نام پاکستان قومی اتحاد تھا
پاکستان پیپلز پارٹی
سربراہ ذوالفقار علی بھٹو
پاکستان قومی اتحاد
سربراہ مولانامفتی محمود
پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابات میں جیت
1977کے عام انتخابات کے نتائج
155 پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان قومی اتحاد 36
1پاکستان مسلم لیگ (قیوم)
آزاد امیدوار8
عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نےسب سے زیادہ نشتیں حاصل کیں
دھاندلی کا الزام اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا بائیکاٹ
پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت کو باقی پارٹیوں نے تسلیم نہ کیا اور حکومت پر دھاندلی کا الزام لگا کر صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا
تحریک نظامِ مصطفٰے کا آغاز
حکومت مخالف پارٹیوں نے حکومت کے خلاف تحریک نظام مصطفٰے کے نام حکومت خلاف تحریک شروع کرد ی۔ مطالبہ کیا گیا کہ انتخابات کو کالعدم قرار دے کر نئے انتخابات کروائے جائیں گے ۔ پہلےتو حکومت نے یہ مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا لیکن بعد میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان قومی اتحاد کے مابین مذاکرات شروع ہوئے۔ ابھی مذاکرات ہو ہی رہے تھے کہ جنرل ضیاء الحق نے حکومت کا تحتہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء لگا دیا
حکومت کی برطرفی اور ضیاء الحق کا حکومت پر قبضہ
فوج کے سپہ سالار ضیاء الحق نے۵ جولائی ۱۹۷۷ کوحکومت کا تختہ الٹ کر اقتدارپر قبضہ کر لیا۔
ملک میں مارشل لا لگا دیا گیا
تمام سیاسی جماعتوں پر پابندی لگا دی گئی
وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر لیا گیا
ذوالفقار علی بھٹو کو ۵ اپریل ۱۹۷۹ کو نواب احمد خان قتل کیس میں پھانسی دے دی گئی
جنرل ضیاء الحق کا وعدہ
جنرل ضیاء الحق نے قوم سے وعدہ کیا کہ وہ ۹۰ دن کے اندر انتخابات کروا کر حکومت عوام کے نمائندوں کے سپرد کردیں گے
لیکن یہ ۹۰ دن کا وعدہ کبھی پورا نہیں ہوا یہاں تک کہ۱۷ اگست ۱۹۸۸ ء کو جنرل ضیاءالحق ایک فضائی حادثے میں جان بحق ہو گئے۔ یوں ان کے دور کا اختتام قریباً گیارہ سال بعد ہوا
جنرل ضیاء الحق ۱۹۷۷ تا ۱۹۸۸ کے دور کی اصلاحات
صنعتی اصلاحات
زرعی اصلاحات
تعلیمی اصلاحات
صحت سے متعلق اصلاحات
معاشی اصلاحات
معاشرتی اصلاحات
آئینی اصلاحات
نفاذ اسلام کے لیے کوشش
ضیاء دور میں صنعتی اصلاحات
جنرل ضیا ء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی صنعتی پالیسوں کو ترک کر دیا
بھٹو دور میں قومائی گئی صنعتیں ان کے اصل مالکان کو واپس کردیں۔
جن میں شامل تھیں کاٹن فیکٹریاں، چاول اور آنے کی ملیں وغیرہ
سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کیا گیا
بڑی صنعتیں پرائیوٹ شعبے میں لگائی گئیں
ان پالیسوں سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا
ضیاء دور میں زرعی اصلاحات
جنرل ضیا ء الحق نے زرعی پیداوار پر عشر نافذ کیا جس کے تحت بارانی زرعی پیداوار پر دس فیصد اور نہری زمین کی پیدا وار پر پانچ فیصد عشر دینا لازم قرار دیا گیا۔ عشر کی وصولی کا کام ۱۹۸۳ میں شروع کیا گیا
ضیاء دور میں تعلیمی اصلاحات
جنرل ضیا ء الحق نے اپنے دور میں تعلیمی اصلاحات بھی نافذ کیں جن میں شامل ہیں
اسلامیات اور مطالعہ پاکستان گریجوایشن تک لازمی قرار دیا گیا
خواتین کے لیے الگ یونیورسٹی کے قیام کا عمل شروع کیا گیا
دینی مدارس کی سرپرستی کی گئی اور ان کو سالانہ مالی امداد دی گئی
دینی مدارس کی اسناد کو ایم اے کے برابر کا درجہ دیا گیا
عربی کو جماعت ششم سے جماعت ہشتم تک لازمی قرار دیا گیا
شرح تعلیم میں اضافہ کے لیے تعلیم بالغاں کے پروگرام شروع کیے گئے
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم کی گئی
خصوصی بچوں او ربالغوں کے لیے خصوصی تعلیم کے ادارے قائم کیے گئے
دینی تعلیم اور تعلیم کو اسلامیانے کے لیے بہت سے اقدامات کئے گئے
تعلیمی اداروں میں نماز کی ادائیگی کو لازمی قرار دیا گیا
ضیاء دور میں صحت سے متعلق اصلاحات
جنرل ضیا ء الحق کے دار میں صحت سے متعلق اصلاحات پر توجہ دی گئی
دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کے مراکز قائم کیے
لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا گیا
خصوصی بچوں اور بڑوں کی صحت کے لیے خصوصی ادارے قائم کیے گئے
ضیاء دور میں معاشرتی اصلاحات
جنرل ضیا ء الحق کے دار میں معاشرتی اصلاحات پر خصوصی وجہ دی گئی
اسلامی معاشرتی نظام کے قیام کے لیے کئی اقدامات کیے
قرارداد مقاصد کو آئین کا حصہ بنایا اس کے مطابق معاشرے کو ڈھالنے کی کوشش کی
خصوصی بچوں اور بڑوں کی صحت کے لیے خصوصی ادارے قائم کیے گئے
معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے اسلامی قوانین بنائے اور لاگو کیے گئے
جلد فیصلوں کے لیے اسلامی شرعی عدالتیں قائم کی گئیں
شراب، جوا، چوری ، زنا اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے اسلامی سزائیں نافذ کی گئیں
منشیات کے خاتمے کے لیے صدارتی احکامات جاری کیے گئے
نظام صلٰوۃ کا قیام عمل میں لایا گیا
یتیموں، مسکینوں اور غریبوں و محتاجوں کے لیے نظام زکٰوۃ قائم کیا گیا
ملک میں اسلامی ماحول پیداکرنے کے لیے کوشش کی گئی
ضیاء دور میں معاشرے سے برائیوں کے خاتمے اور ایک اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے بظاہر بھرپور کوشش کی گئی
ضیاء دور میں آئینی اصلاحات
آٹھویں ترمیم ۱۹۸۵ء
نویں ترمیم ۱۹۸۵ء
دسویں ترمیم ۱۹۸۵ء
ضیاء دور میں انتظامی اصلاحات
جنرل ضیاء الحق کے دور میں بہت سی انتظامی اصلاحات کی گئیں
ضیاء دور میں معاشی اصلاحات
زکٰوۃ کا نظام قائم کیا گیا۔ اس نظام کے تحت یکم رمضان کو بینک کھاتے داروں کے اکاؤنٹ سے آڑھائی فیصدسالانہ کے حساب سے زکٰوۃ کاٹی جانے لگی
ضیاء دور میں اسلامی اقدامات
شرعی عدالتوں کے قیام کے لیے ۱۰فروری ۱۹۷۹ کو ایک آرڈی نینس کے ذریعے تمام ہائی کورٹس میں شریعت بنچ قائم کر دیے گئے
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں شریعت فیکلٹی قائم کی گئی
This channel is about education, training, history, Pakistan Studies, Education & Training، Science & Technology, Physics & Chemistry, Biology & Life sciences,

Пікірлер: 10

  • @fazalurrehman1527
    @fazalurrehman15272 ай бұрын

    G Zia RA par Allah Taala karoron Rehmatain nazil farmaiy Qaid Azam Sb ke baad Pakistan Ka Sb Aala aur Deendar hukmaran tha

  • @KhanMPalli-tl1rq
    @KhanMPalli-tl1rq5 ай бұрын

    Ziyaohiq ka me tareh pra ho ye ak amandar ledr ta Masha Allah🙋🇵🇰🎂🕍🌹🌺

  • @AtifzahoorJanjowa-tm7qk
    @AtifzahoorJanjowa-tm7qk9 ай бұрын

    Out Line News

  • @AtifzahoorJanjowa-tm7qk
    @AtifzahoorJanjowa-tm7qk9 ай бұрын

    Zia period

  • @AtifzahoorJanjowa-tm7qk
    @AtifzahoorJanjowa-tm7qk9 ай бұрын

    Taleem Manzil

  • @AtifzahoorJanjowa-tm7qk
    @AtifzahoorJanjowa-tm7qk9 ай бұрын

    Taleem 360 degree

  • @taleemmanzil8345
    @taleemmanzil8345 Жыл бұрын

    10 amendment in Constitution of Pakistan was made in 1987.

  • @taleemmanzil8345
    @taleemmanzil8345 Жыл бұрын

    آئین میں دسویں ترمیم 1987میں کی گئی جبہ غلطی سے 1985 لکھ دیا گیا ہے ۔ براہ کرم اصلاح فرما لیں

  • @nadeemfakhri4446
    @nadeemfakhri444611 ай бұрын

    Is asdmi ny berahark kar dia

  • @user-oq6fb9ly5y
    @user-oq6fb9ly5y5 ай бұрын

    Jahnum vasel ho ga