No video

Yeh Naqi a.s bhi hai, ye Ali a.s bhi hai - Abbas Naqvi (Hur)

تِرا شُکر بھی ہے مرے خُدا کہ نبیؐ کے گھر کی خوشی بھی ہے،
تقیؑ کہہ اُٹھے یہ پسر مرا یہ نقیؑ بھی ہے یہ علیؑ بھی ہے،
ملا رب سے مولا تقیؑ تُمہیں وہ پسر جو ہوگا امامِ حق،
اُسی سلسلے کی کڑی ہے یہ جو ہے پاسبانِ نظامِ حق،
یہ بھی دینِ حق کو بچائے گا، یہ نقیؑ بھی ہے یہ علیؑ بھی ہے،
مرے مولاؑ آپ نے علم سے بھری ظلمتوں میں بھی روشنی،
یوں عمل سے زیرِ نگیں کِیا ہوئی ڈھیر ظُلم کی خُودسری،
کہ زمانہ جھوم کے بول اُٹھا، یہ نقیؑ بھی ہے یہ علیؑ بھی ہے،
کِیا سجدہ شیروں نے آپؑ کو، تو کھلا زمانے پہ معجزہ،
یہی اصل وارثِ مُصطفیؐ ہے یہی ہے نائبِ مُرتضیٰؑ،
ہے یہی مُخاطَبِ اِنمّا، یہ نقیؑ بھی ہے یہ علیؑ بھی ہے،
گیا جب بھی آپؑ کی بارگاہ تو ہمیشہ ایک ہی کی دُعا،
مرے مولاؑ آپ، مُجاوری، مجھے اپنے در کی کریں عطا،
وہاں زائروں کو بتاؤں گا، یہ نقیؑ بھی ہے یہ علیؑ بھی ہے،
سُنو مومنو یہ وہ ہستیاں ہیں جو ہیں وسیلۂِ کبریا،
دعا کو جو ہاتھ اُٹھاؤ تو کرو اس طریقے سے التجا،
اے مرے خُدا مرا واسطہ، یہ نقیؑ بھی ہے یہ علیؑ بھی ہے،
یہ مقامِ شُکر ہے حُرؔ بڑا، مجھے رب نے نقوی نسب دِیا،
مِرے جد ہیں مولا علی نقیؑ میں اگرچہ بندہ ہوں عام سا،
مِرے ہر کلام جا بجا، یہ نقیؑ بھی ہے یہ علیؑ بھی ہے۔

Пікірлер: 2

  • @syedhussain2349
    @syedhussain2349Ай бұрын

    Masha'Allah ❤

  • @aleezazaidi590
    @aleezazaidi590Ай бұрын

    Mola salmat rahky ap ko

Келесі