! آرٹ سب کے لئے Art Sab Ke Liye! Episode# 02

آرٹ سب کے لئے!
ہوسٹ: عمران شروانی
پیشکش: آرٹ ٹی وی پاکستان
آرٹ سب کے لئے کی سیریز میں ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہماری عوام پاکستان کے آرٹ اور آرٹسٹوں سے کس حد تک وافق ہے۔
آرٹ ہر انسان میں کسی نہ کسی درجہ پر موجود ہوتا ہے بس بعض اسکو پہچان لیتے ہیں اور بعض پہچان نہیں پاتے۔
اُس کی ایک اہم وجہ ہمارے نظام تعلیم میں فنون لطیفہ کو سب سے نچلے درجہ پر رکھا جانا ہے۔
ہمارے نظام تعلیم میں آخر کیوں آرٹ کو نچلے درجہ پر رکھا جاتا ہے؟
ہم کیوں اپنے ماسٹرز کے کام اور ناموں سے نا واقف ہیں؟
کیا یہ ہمارے تعلیمی اداروں کی زمہ داری نہیں؟
اور اگر بات کی جائے ہمارے آرٹ انسٹیٹیوشنز کی تو وہاں بھی حال کچھ اچھا نہیں ہے۔
ہم نے اپنے سروے میں یہ جانا کہ اکثر آرٹ گریجویٹس بھی اپنے ہیروز کو نہیں پہچانتے جبکہ اُن میں ایک بڑی تعداد یورپین آرٹسٹوں کے نام اور کام کو پہچانتے ہیں۔
اس پروگرام کے زریعہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عام عوام ایک فن پارے کو دیکھ کر کیا سوچتی ہے، کیا محسوس کرتی ہے اور کتنی سمجھ بوجھ رکھتی ہے۔
اُس کے ساتھ ہی ایک چیز جو کافی خوش آئین ہے کہ لوگ آرٹ پر بات کر رہے ہیں۔
اس میں نہ تو آرٹسٹ کی انسلٹ ہے نہ آرٹ پر بات کرنے والے عام انسان کی۔۔۔ ہاں شرمندہ اُن لوگوں کو ہونا چاہئے جن کے غلط فیصلوں کے باعث ہماری نئی نسل آرٹ سے اس قدردور ہے۔
ہم اس بات پر یقیں رکھتے ہیں کہ کسی نہ کسی کو تو قدم اُٹھانا ہی پڑتا ہے۔۔۔ دیے سے دیا جلا کر زہنوں کے اندھیروں کو روشن کریں۔ ۔۔۔ توآئیں اور ہمارے اس مقصد میں اپنا حصہ اپنی رائے کی صورت میں ضرور ڈالیں۔
آرٹ سب کے لئے۔
For more art video content visit www.arttvpakistan.tv
#askl #artsabkeliye #kiaaapjantayhain #sbpmuseum #statebankmuseum #statebankpakistan #fineart #drawing #painting #canvas #masters #ustadallahbaksh #artpakistan #arttvpakistan #artforarttv #ArtAsia #artblog #karachipublic #ArtAsia Imran Shirvanee

Пікірлер: 1

  • @saadat1505
    @saadat15055 ай бұрын

    jaha khana muyasar na ho waha art kia janay loog