कीमती बाते जो दिलों को गरमा दे ! मुफ्ती अब्दुल रशीद साहब कालीना की जुबानी । मदरसा एजाजुल ऊलूम कुरण

#bayanvideo #bayan #islamic #islamicvideo #ahnaf #moulana #bayanvideos #islamicquote #bayanstatus #moulanailyasghumman #deobandiyat #molana #ahnafmediaservices #ilyasghuman #ilyasghumman #deobandi #deoband #ahnafmedia #ghumman #islamvideo #islamicbook #ilyas #ilyasmaluma #ghuman #allah #urdubayan #islamicquotes #urdu #tamilbayan #tamilbayanvideo
کلمات تشکر
الحمدللہ! گزشتہ کل بروز پیر 30 اکتوبر 2023 مدرسہ اعجازالعلوم کرن تعلقہ سنگمنیر ضلع احمدنگر مہاراشٹرا کے احاطہ میں ایک عظیم الشان تعلیمی سیمینار کا انعقاد ہوا توقع سے زیادہ پروگرام کامیاب رہا ، تقریباً 8-10 ہزار کے قریب مردوں اور اتنی ہی مقدار میں خواتین نے شرکت کی ہم اس پروگرام کی کامیابی پر سب سے پہلے رب کریم کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس اہم اور عظیم تعلیمی سیمینار کے انعقاد کی توفیق عطا فرمائی۔
بعدہ ہم اپنے مہمانان کرام حضرت مولانا حذیفہ صاحب وستانوی دامت برکاتہم اور محترم جناب منور زماں صاحب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری حقیر سی دعوت پر لبیک کہہ کر ہمارے ادارے میں حاضری دے کر پروگرام کو زینت بخشی۔
اسی طرح ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ہمارے ادارے کے سرپرست اعلیٰ نمونہ اسلاف حضرت مولانا منیر احمد صاحب کالینہ ممبئی کے فرزند و خلیفہ حضرت مولانا مفتی عبدالرشید شیدا صدیقی صاحب دامت برکاتہم کا کہ آپ نے پروگرام میں حاضری دے کر پروگرام کو زینت اور رونق بخشی۔
اسی طرح مدرسہ ہذا کے سبھی ٹرسٹیان خصوصاً محترم جناب جمیل فتح محمد صاحب ممبئی اور سہراب خانصاحب سنگم نیر کا اور سبھی اہلیان کرن و سنگم نیر کا خصوصاً ہم شکریہ ادا کرتے ہیں منور زماں سمینار کمیٹی کا۔
ماشاءاللہ! پروگرام کو کامیاب بنانے میں کرن و سنگم نیر کے مرد مستورات بچے بچیاں بوڑھے اور جوان سبھی کا ہر اعتبار سے بھر پور تعاون شامل رہا۔
خصوصاً اُردو پرائمری اسکول کرن کی ٹیچرس و طالبات اور مدرسہ حمزہ للبنات سنگم نیر کی معلمات و طالبات اور باغبان پورہ سنگم نیر کی مستورات اور ایس ایم بی ٹی ہسپتال کی جونیر و سینئر طالبات و لیڈی ڈاکٹرس اور اسلامی شہزادیاں گروپ سنگم نیر کی بہنوں اور کرن کی سبھی ماؤں بہنوں اور معصوم بیٹیوں کا بھرپور تعاون رہا کہ ان سب نے مل کر ، استقبال دفتر تحقیقات میڈیکل پانی اور کھانے کا نظم مجمعے کو جوڑنا غرض مستورات کا پورا نظم احسن طریقے سے انجام دے کر پائے تکمیل تک پہنچایا۔
اسی طرح ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کرن کے ایک ایک بزرگ جوان اور بچے کا کہ آپ حضرات نے اپنی خدمات بہترین طریقے سے انجام دیا ، چاہے پارکنگ کا نظم ہو یا پانی کے سبیل ہو یا شربت کی سبیل ہوں یا چائے کا انتظام ہو یا دفتر تحقیقات ہو یا میڈیکل کی خدمات ہو یا پانی اور کھانے کی خدمات ہو سبھی خدمات کو آپ حضرات نے بہترین طریقے سے انجام دیا۔
اسی طرح ہم اہلیانِ ساکور و کرولہ کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ آپ لوگوں نے پروگرام میں ہمارا بہت بڑا تعاون کیا اور سبھی آئے ہوئے مہمانوں کے لیے پینے کے پانی کا بہترین نظم کیا۔
اسی طرح ہم شکریہ ادا کرتے ہیں سنگم نیر کے ائمہ حضرات و علماء کرام اور حفاظۂ عظام نیز جمعیت علماء سنگم نیر کے اراکین کا اسی طرح سیکورٹی جماعت سنگمنیر اور الہادی فونڈیشن سنگمنیر ، اہلیانِ سنگم نیر خصوصاً باغبان پورہ و نائکواڑ پور (سنگمنیر) اسی طرح سمناپور و بڑگاؤں گھولے واڑی و اطراف کے سبھی دیہات والوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اسی طرح ہم شکریہ ادا کرتے ہیں ، پروگرام میں شرکت کرنے والے سبھی علماء کرام ائمہ عظام اور دانشوران قوم و ملت ڈاکٹر وکلاں ٹیچر و پرنسل حضرات اور سبھی مرد و خواتین بچوں بچیوں بوڑھوں اور جوانوں کا کہ آپ نے ہماری حقیر سی دعوت پر لبیک کہہ کر اس پروگرام میں حاضری دی اور اس پروگرام کو کامیاب بنایا یقیناً اس پروگرام کی سب سے بڑی کامیابی آپ حضرات کی شرکت تھی۔
آپ حضرات نے اس پروگرام میں شرکت کے لیے دور دراز کا سفر کیا مشقتوں کو برداشت کیا ، یقیناً اتنا بڑا مجمع جو کہ ہماری امید سے بہت زیادہ تھا ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ ہم سبھی آئے ہوئے اپنے مہمانان کرام کا صحیح طریقے پر اکرام نہ کر سکے آپ حضرات کی خدمت کا حق ہم ادا نہ کر سکیں اس لیے ہم آپ سبھی حضرات سے بہت بہت معذرت چاہتے ہیں ، اس پروگرام میں شرکت کی وجہ سے کسی بھی اعتبار سے آپ حضرات کو تکلیف پہنچی ہوں تو خدارا ہمیں معاف کر دیجئے گا ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی آپ حضرات کی حاضری کو قبول فرمائے اور ہمارے اس پروگرام کے ذریعے سے اللہ رب العزت دور تک اور دیر تک خیر کے بھلائی کے اور دینی اور دنیاوی دونوں اعتبار سے علوم کی نشر و اشاعت کے فیصلے فرمائے۔ آمین
یقیناً یہ آپ حضرات کی ادارے سے محبت کی دلیل ہے کہ آپ حضرات نے اتنی کثیر تعداد میں شرکت کی اور جو آئندہ کے عزائم آپ حضرات کے سامنے مدرسہ میں عصری تعلیم کے اعتبار سے کالجز اور یونیورسٹی کے اعتبار سے کیے گئے ہیں اسکے لئے بھی آپ نے بھرپور تعاون کیا ، اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح آپ ہمارا تعاون کرتے رہیں گے۔
انشاءاللہ بہت جلد ہم ہمارے ان عزائم کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے ، اور آئندہ جو بھی پروگرام رہیں گے اس میں آپ حضرات کو بھی ضرور مدعو کریں گے اور تعلیمی اور تعمیری اعتبار سے ہر قسم کی اپڈیٹ ہم آپ تک پہنچاتے رہیں گے ، امید ہے کہ جس طرح آج تک آپ حضرات ہمارا تعاون کرتے آئے ہیں اسی طرح آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
آخر میں ہم مولانا اشفاق قاسمی صاحب ناظم مدرسہ اعجازالعلوم کرن اور مدرسہ کے ٹرسٹیان و اراکین اساتذہ و طلباء کی جانب سے اور منور زماں سیمینار کمیٹی کی جانب سے اور اہلیانِ کرن و سنگمنیر کی جانب سے سبھی حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
و السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Пікірлер: 7

  • @Mhammed-xg9jx
    @Mhammed-xg9jx9 ай бұрын

    ماشاءاللہ سبحان الله

  • @danishalam8284
    @danishalam82849 ай бұрын

    ماشاءاللہ بہت خوب

  • @abidchoudhary325
    @abidchoudhary3259 ай бұрын

    Mashallah ❤️🕊️

  • @shakeelsiddique5736
    @shakeelsiddique57369 ай бұрын

    ❤❤❤ mashallah ❤❤❤

  • @Hammadmustaqim
    @Hammadmustaqim9 ай бұрын

    Mashallah..

  • @nesarahmad5850
    @nesarahmad58509 ай бұрын

    ماشاءاللہ اللہ بہت خووووووووب اللہ پاک دن دونی رات چوگنی ترقی عطاء فرمائیں آمین ثم آمین یارب العالمین

  • @theamanat7864

    @theamanat7864

    9 ай бұрын

    Aamen..

Келесі