Haqeeqat tak her ik rasta Ghadeer e Khum say jata hai - Eid e Ghadeer Mubarak - Abbas Naqvi (Hur)

ہے ذکر اس کا جو اقلیمِ ولا میں مثلِ کعبہ ہے،
جو سچ پوچھو وہی اس قلبِ عالم میں دھڑکتا ہے،
وہ جس کو دیکھنا راحت، عبادت نام لینا ہے،
شریفوں کا جسے اللہ نے مولا بنایا ہے،
فقط "الیوم" کا برہان ثابت کر چکا یہ سچ،
حقیقت تک ہر اک رستا غدیرِ خُم سے جاتا ہے،
کتاب اللہ و عترت کی عبادت سے بھی افضل ہے،
یہ کیسی ضرب ہے یہ حملہءِ اکسیر کس کا ہے؟
تصوّر کیجئے گر ضربِ حیدرؑ کا صلہ یہ ہے،
تو پھر سجدہ علی کا جانے کیسا اجر پاتا ہے؟
سجی ہے بزم، صہبائے ولا ہے آبگینوں میں،
سنا ہے جو یہاں پی لے اسی کو ہوش آتا ہے؟
رضائے فاطمہ سے کم کوئی اجرت نہیں لُوں گا،
میں نوکر ہوں علی کا سن مرا معیار اعلیٰ ہے،
نہ ہو مایوس حر نظروں کو رستے پر جمائے رکھ،
ترا مولا تجھے لینے کی خاطر آنے والا ہے۔

Пікірлер: 4

  • @JK-re3tv
    @JK-re3tv26 күн бұрын

    Mola Salamat rakhay.

  • @syedhussain2349
    @syedhussain234926 күн бұрын

    Masha'Allah ❤Buhet khoob Abbas bhai..

  • @munirabbas5502
    @munirabbas550226 күн бұрын

    زبردست نقوی صاحب👌 رب کریم آپ کو اوجِ کمال بخشے۔۔۔آمین🤲

  • @alianwarjafri8031
    @alianwarjafri803127 күн бұрын

    ماشاءاللہ، اللہُ صحت و سلامتی عطا کرے.