Hafeez Taib recites his Naat جب دیکھا لگا قبّۂ خضرا تروتازہ

حفیظ تائب
نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
ہر فصل میں پایا گلِ صحرا تروتازہ
جب دیکھا لگا قبّۂ خضرا تروتازہ
رہتا ہے شب و روز ہر اک منظرِ طیبہ
آراستہ پیراستہ اُجلا تر و تازہ
اندازِ حیات اُن کا ہے قرآن سراپا
ہر آن ہے وہ جلوۂ زیبا تروتازہ
انوار بداماں ہے بہر لحظہ وہ اسوہ
وہ گلشنِ رحمت ہے ہمیشہ تروتازہ
مفہوم کی خوشبو سے ہے مہکا ہُوا ہرلفظ
ہے آج بھی اُن کا لب و لہجہ تروتازہ
ہو جس کی اساس اُن کی ولا، اُن کا تعلق
ہر دور میں رہتا ہے وہ جذبہ تروتازہ
میں لاکھ گرفتہ دل و آشفتہ نظر ہُوں
رہتی ہے مگر اُن کی تمنا تروتازہ
ہونٹوں پر ندا نعت کی ہے منزلِ شب میں
یوں رکھتا ہُوں سامان سحر کا تروتازہ
موسم کی تمازت سے ہراساں نہیں تائب
سایے میں ہوں رحمت کے شگفتہ تر و تازہ
حفیظ تائب

Пікірлер: 4

  • @rajasunny9323
    @rajasunny9323Ай бұрын

    کمال است

  • @haqnawaz7882
    @haqnawaz788228 күн бұрын

    Beautiful ❤

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261Ай бұрын

    ہر فصل میں پایا گلِ صحرا تروتازہ جب دیکھا لگا قبّۂ خضرا تروتازہ رہتا ہے شب و روز ہر اک منظرِ طیبہ آراستہ پیراستہ اُجلا تر و تازہ اندازِ حیات اُن کا ہے قرآن سراپا ہر آن ہے وہ جلوۂ زیبا تروتازہ انوار بداماں ہے بہر لحظہ وہ اسوہ وہ گلشنِ رحمت ہے ہمیشہ تروتازہ مفہوم کی خوشبو سے ہے مہکا ہُوا ہرلفظ ہے آج بھی اُن کا لب و لہجہ تروتازہ ہو جس کی اساس اُن کی ولا، اُن کا تعلق ہر دور میں رہتا ہے وہ جذبہ تروتازہ میں لاکھ گرفتہ دل و آشفتہ نظر ہُوں رہتی ہے مگر اُن کی تمنا تروتازہ ہونٹوں پر ندا نعت کی ہے منزلِ شب میں یوں رکھتا ہُوں سامان سحر کا تروتازہ موسم کی تمازت سے ہراساں نہیں تائب سایے میں ہوں رحمت کے شگفتہ تر و تازہ حفیظ تائب

  • @haqnawaz7882

    @haqnawaz7882

    28 күн бұрын

Келесі