Farewell 2016. Jamia Syed Ahmad shaheed

Alia Rabia 2016 with tarana of jamia

Пікірлер: 3

  • @sharfealam1688
    @sharfealam16888 жыл бұрын

    exelent guys keep it up.......may almighty allah grant u presents

  • @peerfurkan7780
    @peerfurkan77806 жыл бұрын

    Great lord bless you

  • @laeequenadvi4746
    @laeequenadvi47462 жыл бұрын

    کائنات کی بالکل ابتدائی حالت ثم استوى إلى السماء و هى دخان فقال لها و للأرض ائتيا طوعا أو كرها ، قالتا أتينا طائعين o ( حم السجدة : ١١) پھر آسمان( کے بنانے) کی طرف توجہ فرمائی جو اس وقت دھواں تھا ۔ سو اس سے اور زمین سے کہا کہ تم دونوں خوشى سے آؤ يا بادل نخواستہ ۔ دونوں نے کہا کہ ہم بخوشی حاضر ہیں ۔ Then turned He to the heaven when it was smoke, and said unto it and unto the earth: Come both of you, willingly or loth (unwillingly). They said :We come obedient. جدید سائنس کہتی ہے کہ کائنات کی ابتدائی حالت یہ تھی کہ وہ ہائیڈروجن گیس کا بادل تھی ۔ اس کے علاوہ کجھ نہیں تھا ۔ قرآنی میں اس کے لیے " دخان" (دھواں) کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور یہی صحیح لفظ اور تعبیر ہے ۔ اس کے بعد کی ایام تخلیق کا ذکر کیا گیا ہے ۔ ان ایام میں موجودات کی تخلیق کی تعیین مدت صرف انسانوں کی تفہیم کے لیے ہے ورنہ اللہ جل شانہ کا کلمہ کن وقت اور زمانہ کی قید سے بالکل آزاد ہے ۔ اس کا ایک کلمہ " کن " سے تمام موجودات کائنات کو عدم سے وجود میں لانا آج کی جدید سائنسی کی روشنی مین قابل فہم ہے ۔ آج سائنسداں کہتے ہیں کہ بگ بینگ کے فورا بعد کیا ہوا اس کو سمجھنے کے لیے ٹائم کا ایک نیا پیمانہ چاہیے ۔ وہ ایک سیکنڈ کا کروڑوں حصے کرتے ہیں Three trillions حصے کرتے ہیں ۔ وقت کا ایک نیا پیمانہ پلنک ٹائم (Planck time) بنایا ۔ بگ بینگ کے پہلے میکرو سیکنڈ کے بعد کائنات کی حالت کو سمجھنے کے لیے ۔ وہ کہتے ہیں کہ بگ بینگ سے پہلے اسپیس ، وقت اور فیزکس کے قوانین کا وجود ہی نہیں تھا ۔ یہ سب بگ بینگ کے بعد شروع ہوئے ۔ بگ بینگ سے ہر چیز کا آغاز ہوا ہے ۔ جب سائنسداں جن کا علم اور معلومات محدود اور ناقص ہین وقت کو اتنی باریکی سے دیکھتے ہیں تو اللہ علیم و خبیر اور قادر مطلق کی شان تو انسانی سمجھ سے بالا تر ہے وہ اگر زیرو ٹائم میں سارے موجودات عالم کو پیدا کردیتا ہے تو اس مین استبعاد کی کیا بات ہے ؟ سائنسداں کہتے ہیں کہ پہلے مائیکرو سیکنڈ میں اتنا کچھ بن گیا کہ ١٣.٨ ارب سال میں بھی نہیں بنا ۔ ذرا غور کریں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ! کچھ جدید تعلیم یافتہ اور مغربی تہذیب کے فرزند قرآن کریم کی اس آیہ کا استہزاء کرتے ہیں کہ ایک کلمہ " کن" سے کائنات کیسے وجود میں آگئی ! مجھے ایسے جدید تعلیم یافتہ لوگوں کی حالت پر بہت افسوس ہوتا ہے ۔ یہ نام نہاد جدید تعلیم یافتہ لوگ سائنس کے نظریات سے بھی اچھی طرح واقف نہیں ہوتے ہیں ۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جب تک ہم یہ نہ جان لیں کہ پہلے Micro - Second کے بعد کیا ہوا تھا تب تک کائنات کے آغاز کا معمہ حل نہین ہوسکتا اور mysteries باقی رہیں گی ۔ ہم ابھی تک اس سیکنڈ میں کیا ہوا اسے اچھی طرح نہیں سمجھ سکے ہیں ! اگر ہم اسے اچھی طرح سمجھ جاتے ہیں تو کائنات کے بارے میں ہماری سوچ بالکل بدل جائے گی ۔ اس کائنات کو 8۔13 ارب سال پہلے کی بالکل ابتدائی حالت میں دیکھنا جبکہ وہ دھواں تھا بہت بڑا چیلنجنگ کام ہے ۔ بگ بینگ کے پہلے مائکرو سیکنڈ میں کائنات کو ارتقا کرتے ہوئے دیکھنا آغاز تفہیم کائنات کے لیے ضروری ہے ۔ اس کے بغیر آغاز کائنات کو سمجھنا ممکن نہیں ہے ۔ سائنسداں اس کی بالکل صحیح جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ناسا نے کائنات کی اس ابتدائی حالت کا مشاہدہ کرنے ، تاریک دور کے بعد پہلی ہلکی چمک اور پہلی گلکسی کو ارتقا کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے انتہائی جدید ترین اور تاریخ کی سب سے ترقی یافتہ ٹیلسکوپ جیمس ویب ( JWST ) کو 25 دسمبر 2021 کو لانچ کیا ہے ۔ یہ زمین سے 5۔1 ملیون میل دور اپنے محور میں کامیابی کے ساتھ پہنچ گیا ہے ۔ اب بہت جلد وہ مکمل طور پر کھل کر کام کرنے والا ہے ۔ اس نے تصاویر بھیجنا شروع کردیا ہے ۔ اس کی مدت کار دس سال سے زیادہ ہے ۔ اس دوران کائنات کی ابتدائی حالات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات ( Data ) حاصل ہونے کی توقع کی جارہی ہے ۔ ان سے آغاز کائنات کو سمجھنے کے نئے دور کا آغاز ہوگا فزکس کی نئی دنیا سامنے آسکتی ہے اور پرانے نظریات مسترد کیے جاسکتے ہیں ۔ اس ٹیلسکوپ کو تیار کرنے میں پندرہ سولہ سال لگ گئے اور بار بار اسے مخلتف قسم کے سخت جانچ Tests کے مراحل سے گزرنا پڑا اور اس میں 8۔19 ارب ڈالر خرچ ہوئے ۔ اسے NASA , ESA اور کنیڈین اسپیس ایجنسی نے مل کر بنایا ہے ۔ میرا یہ سمجھنا ہے کہ نئی تحقیقات سے ان لطیف اشارات کو جو قرآن مجید نے فلکیات کے تعلق سے بیان کیا ہے سمجھنے میں مدد ملے گی ۔ ڈاکٹر محمد لئیق ندوی قاسمی Post-Doctoral Researcher ڈائرکٹر آمنہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ انالائسس A Global And Universal Research Institut nadvilaeeque@gmail.com